مزید خبریں

تیل قیمتوں میں کمی سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بجٹ اور آئی ایم ایف کے چکر میں مصروف ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،آٹا،گھی چینی اور پھل فروٹ کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچی ہوئی ہیں،حکمرانوں کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا اور غریب کو ریلیف دینے کا کوئی فارمولا نہیں ہے،یوسف نامی شخص نے مہنگائی وبے روزگاری سے تنگ آکر سمندر میں چھلانگ لگادی جو حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی وبیروزگاری سے پریشان خودکشیاں اور سمندر میں چھلانگ لگارہے ہیں،کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے باعث قانون بے بس شہری پریشان ہیں،سندھ کی حالت زار تشویشناک ہے کہیں بارشوں سے عوام پریشان کیونکہ گھٹنوں تک پانی جمع ہے تو کہیں مہنگائی وبیروزگاری کے ستائے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن منصفانہ ضمنی انتخابات کیلیے مثبت کردار ادا کرے،ضمنی انتخابات کے نتائج سے ہی آئندہ انتخابات پر گہرا اثر پڑے گا،جمہوریت کو پروان چڑھانا ہے تو ہر صورت غریب کو مہنگائی وبے روزگاری سے نجات دلانا ہوگی۔