مزید خبریں

آن لائن تعلیم :ماجو اور لندن کالج آف لرننگ میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی اور لندن کالج آف آن لائن لرننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان میں آن لائن پروفیشنل تعلیم کو فروغ دیاجائے گا۔یہ معاہدہ پاکستانی طالب علموں اور ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔اس موقع پر لند ن اسکول آف آن لائن ایجوکیشن کے ریجنل ڈائریکٹر سید امجد حسین نے کہا کہ آن لائن پروگرام کا مقصد پاکستان میں طالب علموں اور پیشہ ور افراد کیلیے کارپوریٹ ٹریننگ کا حصول ممکن بناناہے۔ ہمارے پینلز میں برطانیہ اور دیگرممالک کے بین ا لاقوامی ٹرینرز ویبنار کے ذریعے آن لائن ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی مختلف اداروں کیلیے تربیتی یافتہ افراد فراہم کرے گی تاکہ اداروں اور صنعتوں کے درمیان روابط بڑھیں اور طلبہ بہتر روزگار حاصل کرسکیں۔ محمدعلی جناح یونیورسٹی کے ایگزیکٹو منیجر عماد ظفر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لندن کالج آف آن لائن لرننگ سے معاہدہ کیا۔مستقبل میں بھی نوجوانوں کیلیے خدمات جاری رکھیں گے۔