مزید خبریں

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزرات پیٹر ولیم اور پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ڈیلرز کے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 7 روپے کمیشن دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے،کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافہ کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15اگست کو کیا جائے گا۔