مزید خبریں

ن لیگ نے بدترین ناکامی کو قبول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

کراچی ( تجزیاتی رپورٹ: محمدانور) پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز نے اپنی شکست کو کامیابی کی طرح تسلیم کرکے بدترین ناکامی کو قبول کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ تحریک انصاف کی کم ازکم 17
سیٹوں پر کامیابی کو مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف اور مریم نواز نے بھی تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ سیاست میں کامیابی اور ناکامی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے جبکہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے ہفتے کو غرور سے بھرپور بیان میں کہا تھا کہ’’نازہ نکل چکا، آج عمرانی سیاست کی تدفین کی رسم ہوگی‘‘۔ وفاقی وزیر داخلہ آج ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہونے کے بعد اچانک ہی وفاقی دارالحکومت حکومت سے پرسرار طور پر غائب ہوگئے تھے، ان کے موبائل فونز بند تھے۔خیال ہے کہ رانا ثنا اللہ غیر معمولی و غیر متوقع شکست کو برداشت نہیں کرتے ہوئے دارالحکومت میں کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی سیاست پر میاں نواز شریف کی گرفت دوبارہ مضبوط ہوجائے گی اور ایک بار پھر وفاقی حکومت کو ختم کرکے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے دباؤ ڈالنے لگیں گے۔ نواز شریف وزیر داخلہ کی ناقص کارکردگی پر بھی جلد ہونے والے مسلم لیگ کے اجلاس میں اظہار کریں گے ۔ عام تاثر یہ بھی ہے کہ ن لیگ کی ناکامی اسٹیبلشمنٹ کی جانب اپنی اوپر اٹھنے والی انگلیوں کا رخ موڑنے کی بھی کوشش ہوسکتا ہے ۔