مزید خبریں

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 52 ہزار اہلکار اور افسران ڈیوٹی پر مامور رہے

لاہور(صباح نیوز) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور رہے۔پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولنگ سٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے ایک ہزار 197 اور سی کیٹیگری کے ایک ہزار 258 سٹیشنز شامل کئے گئے اور سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکن و امیدواران سے شورٹی بانڈز لئے گئے ۔ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات رہیں جبکہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے سٹینڈ بائی رہے۔ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پرپابندی رہی ۔