مزید خبریں

حکومت نے پی پی 158 میں جھگڑے کا فوری نوٹس لے لیا

لاہور(صباح نیوز)وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی پی 158 میں جھگڑے کا فوری نوٹس لے لیا گیاہے ۔صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکن کا سر پھاڑا گیا۔وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن شرافت پر امن رہے۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کسی کو امن عامہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔