مزید خبریں

اینجیلیو میتھیوز تیسری مرتبہ صفر پر آئوٹ

پاکستان کے خلاف انٹر نیشنل اسٹیڈیم، گول میں شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کے سابق کپتان انجیلو متھیوز اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے۔ لیگ بریک گگلی بولر یاسر شاہ کی بال پر انہیں نسیم شاہ نے کیچ کیا۔ انہوں نے15 بالوں کا سامنا کیا۔
دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کا یہ پاکستان کی خلاف 20 ویں میچ کی35 ویں اننگزمیں دوسرا اور کل ملاکر 99 ٹیسٹ میچوں کی175 اننگز میں چوتھا ہے۔اس سے پہلے انجیلو متھیوز نے جو 3 صفر حاصل کیے ہیں اس میں سے ایک انہوں نے اس ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا جس میں سری لنکا کو فتح ہوئی۔ اس صفر انہوں نے برابر رہے ٹیسٹ میں حاصل کیا جبکہ ایک مرتبہ وہ اس ٹیسٹ میں اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے ۔
انجیلو متھیوز پہلی مرتبہ صفر کا شکار پاکستان کے خلاف گول میںجون 2012 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ہوئے تھے۔اس ٹیسٹ سے پہلے انہوں نے23 ٹیسٹ میچوں کی36 اننگوں میں40.63 کی اوسط اور 48.66 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور 8 نصف سنچریوں کی مدد سے1219 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی پہلی اننگ میں آف اسپنر سعید اجمل نے انہیں اپنی ہی بال پر کیچ کیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں سری لنکا نے 209 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
اس ٹیسٹ کے بعد انجیلو متھیوز44 ٹیسٹ میچوں کی84 اننگوں میں اپنے آپ کو صفرسے بچاتے رہے۔ بھارت کے خلاف پالے کیلے میں اگست 2017 کو ہوئے ٹیسٹ میں انہیں ہاردک پانڈیہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہ چار منٹ میں تین گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ اس میچ میں بھارت نے ایک اننگزاور 171 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
بنگلا دیش کے خلاف چٹا گانگ میں مارچ 2022 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انجیلو متھیوز تیسری مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔ سری لنکا کی پہلی اننگز میں انہوں نے 568منٹ میں397 بالوں پر 19چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے199 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں بائیں ہاتھ سے اسپین کرانے والے تاج الاسلام نے انہیں اپنی ہی بال پر کیچ کیا۔ وہ17 منٹ تک کریس پر رہے اور انہوں نے 15 بالوں کا سامنا کیا۔یہ ٹیسٹ کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔
انجیلو متھیوز نے سری لنکا کی پہلی اننگ کے اختتام تک99 ٹیسٹ میچوں کی175 اننگز میں45.47 کی اوسط اور 48.28کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 13 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے6867 رنز بنائے ہیں ۔ وہ 4 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر200 رنز ہیں جو انہوں نے 468گیندوں پر 16چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں جنوری 2020 میں بنایا تھا۔ اس ٹیسٹ میں سری لنکا نے 10 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
پاکستان کے خلاف سریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجیلو متھیوز اپنے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کریں گئے۔ وہ ایسا کرنے والے سری لنکا کے چھٹے اور کل ملاکر72 ویں کھلاڑی بنے گے۔ انہوں نے ابھی تک34 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی قیادت بھی کی ہے ۔ اس میچ ٹیسٹ13 میچوں میں سری لنکا جیتی ہے، 15میں اسے شکست ہوئی ہے اور6 ٹیسٹ برابر رہے ہیں