مزید خبریں

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہاکی ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان

ایبٹ آباد (جسارت نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ہاکی لیگ کے سلسلے میں ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس و چیف آرگنائزر بحرکرم کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق پشاور ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز 19 اور20 جولائی کو اسلامیہ کالج آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ پشاور میں منعقد ہوں گے۔ مردان ریجن کے کھلاڑیوں کے ہاکی ٹرائلز 23 سے 24 جولائی کو آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ مردان اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔ سوات ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز 2 سے 3 اگست تک آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ مکان باغ’ سوات میں ہونگے’ ہزارہ ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز 17 سے18 اگست تک ایبٹ آباد پولیس ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہوں گے جبکہ بنوں ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ چیف آرگنائزر و ڈائریکٹر اسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ’ویٹ لفٹنگ کے کامیاب ٹرائلزاور مقابلوں کے بعد اب وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہاکی لیگ کے لئے ٹرائلز کی نگرانی اور میزبانی بھی پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے جو بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی ہمیں مکمل سپورٹ حاصل ہے۔