گال(جسارت نیوز)پاکستانی آل رائونڈر آغا سلمان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا، بیٹنگ کوچ اور سابق مایہ ناز بیٹر محمد یوسف نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی، ہفتہ کو گال میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد نواز کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے، یاسر شاہ فٹنس مسائل سے نجات کے بعد اگست 2021 کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جبکہ محمد کی تقریبا چھ سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔