مزید خبریں

عزیز آباد میں تیز ہوا کے باعث سائن بورڈگرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد میں تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔عزیز آباد میں گلشن شمیم کے علاقے میں تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ گرنے سے4 افراد زخمی ہوگئے، واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گرنے والے سائن بورڈ کا ملبہ اٹھانے کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔