مزید خبریں

ملیر میں امن ریلی، سندھی اور پٹھان بھائی بھائی کے نعرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر بھٹائی آباد میں امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقہ مکینوں نے لسانی تعصب کے خاتمے کے لیے امن ریلی نکالی۔ امن ریلی میں پٹھان اور سندھی نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امن ریلی میں ملیر ڈسٹرکٹ کے پولیس افسران بھی موجود تھے۔ امن ریلی میں سندھی اور پٹھان بھائی بھائی کے نعرے لگائے گئے، امن ریلی کے شرکاء مارکیٹوں اور بازاروں سے گزرے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔