مزید خبریں

روسی صدر نے خلائی ادارے کے سربراہ کو برطرف کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دیرینہ اتحادی دیمیتری روگوزین کو ملکی خلائی ایجنسی روسکوسموس کی سربراہی سے ہٹا دیا ،تاہم اس تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پیوٹن نے صدارتی حکم نامہ جاری کیا،جس میں روگوزین کو برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روگوزین صدر پیوٹن کے دیرینہ اتحادی ہیں۔ پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ 58 سالہ سیاست دان روگوزین کو ‘مقررہ وقت پر نئی ملازمت دے دی جائے گی۔ روسی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق روگوزین کو مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نگرانی کا کام سونپا جا سکتا ہے۔