مزید خبریں

تیونس اور الجزائر کے درمیان سرحدی گزرگاہ 2سال بعد کھول دی گئی

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس اور الجزائر کے درمیان سرحدی گزرگاہ 2سال بعد کھول دی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2برس قبل کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے سلسلے میں یہ گزرگاہ بند کردی گئی تھی۔ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا اعلان الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے تیونسی ہم منصب قیس سعید کو 5 جولائی کو الجزائر کے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزرگاہ کھلنے کے بعد 10لاکھ سے زائد شہری اور سیاح تیونس میں داخل ہوں گے۔