کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل معروف عثمان نے 15 جولائی کو ایک ارجنٹ اجلاس بلایا جس میں بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی ارینجمنٹ سے متعلق حتمی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ایس پی گلبرگ، اے ایس پی لیاقت آباد، ایس ڈی پی اوز سمیت تمام ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی انتظامات کی مکمل تیاری کی جاچکی ہے،ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس بلدیاتی انتخابات میں 1264 پولنگ اسٹیشن میں سیکورٹی ارینجمنٹ کرے گی جس میں 431 بلڈنگ جہاں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے سیکورٹی ارینجمنٹ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی 2000 نفری بلدیاتی انتخابات کے دوران تعینات ہوگی۔