مزید خبریں

ہم کراچی میں اپنا میئر بنانے جا رہے ہیں‘علی زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم کراچی میں اپنا میئر بنانے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں تین چار دن سے سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانی فسادات کروائے جارہے ہیں۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کے کارکن بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر ایف آئی آرز کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔ جو بھی تھا، صلح صفائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے سوال کروں گا آپ کہاں تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کیوں نہیں کروائی۔ سب صبر سے کام لیں۔انہوںنے کہا کہ ہم واحد جماعت ہیں، جو کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ عمران خان 21 تاریخ کو حیدرآباد میں خطاب کریں گے۔ کراچی میں بائیس جولائی کو تین بڑے جلسے ہونگے، مقامات کا اعلان جلد کریں گے۔