مزید خبریں

سہراب گوٹھ میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کے بعد آج معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری سہراب گوٹھ پر تعینات ہے اور حساس مقامات پر پولیس کمانڈوز بھی موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کئی روز تک ہنگامہ آرائی اور حالات کی کشیدگی کے بعد آج کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہوگیا، علاقے کے تمام تجارتی مراکز کھلے ہیں اور ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری سہراب گوٹھ پر تعینات ہے اور حساس مقامات پر پولیس کمانڈوز بھی موجود ہیں۔صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی دو روز قبل ہنگامہ آرائی کی گئی، شرپسندوں کی فائرنگ سے 4 راہگیر زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمی دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔