مزید خبریں

سہراب گوٹھ پر کاروباری زندگی مکمل بحال ہے،عبدالرحیم شیرازی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ضلع ایسٹ میں امن وامان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کی سربراہی میں تیسرے دن بھی پولیس کی بھاری نفری الآصف سپر ہائی وے ٹو جمالی پل سپرہائی وے پر موجود ہے،تجارتی مراکز کھلے ہیں،ٹریفک بھی رواں دواں ہے،حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں،سہراب گوٹھ پر کاروبار زندگی مکمل بحال ہے،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں، ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے پولیس الرٹ ہے،شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں،پولیس کی اضافی نفری سہراب گوٹھ پرتعینات کردی گئی ہے،سہراب گوٹھ کے حساس مقامات پر پولیس کمانڈوز بھی سڑکوں پر موجود ہیں،پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں ملزمان کوگرفتار بھی کیا ہے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائے گی۔