مزید خبریں

حکومت ہر حربہ آزمالے، ہم ہی کامیاب ہوں گے ، فواد چودھری

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے وفاق میں اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچے گا، علی امین نے تمام زندگی لاہور میں گزاری گورنمنٹ کالج لاہور اور NCA سے پڑھائی کی اب پنجاب میں ان پر داخلے کی پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چودھری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کے لیے اصل خطرہ رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے لوگ ہیں جو انتظامی مداخلت سے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ان دونوں کی نقل وحمل کل رات تک محدود کی جائے انتخابات میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے۔