مزید خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کو20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی

 

واشنگٹن ( آن لائن )عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے منظوری دے دی گئی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی اوررقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ ہوگی۔ عالمی بنک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا اور پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہوگی۔یہ بھی بتایا گیا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کیباعث پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔اس رقم کی فراہمی سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزارچھوٹے گھرانے مستفید ہوں گے اور14 لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔عالمی بینک کا رکن بننے سے اب تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی امداد اس ادارے سے مل چکی ہے اور پاکستان میں اس وقت عالمی بنک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 منصوبوں پر کام جاری ہے۔