مزید خبریں

عوام شہر کی ترقی کیلیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،نورحسین

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوسی 1 لیبر اسکوائر کورنگی ٹائون سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین نورحسین اور وائس چیئرمین کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے وارڈ ز کونسلرز کے امیدواران کلیم احمدخان، رائو محبوب عالم ،طلحہ شہاب، ابرار چھیپا کے ہمراہ لیبر اسکوائر زمان ٹائون نمب34ٹو،34تھری گلشن محمدی ،بنگالی مارکیٹ کا دورہ کیا اور معززین علاقہ علما کرام کے علاوہ ہوٹل ، چائے خانوں ،دکان داروں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کی ۔اس موقع پرعوام سے گفتگو کرتے ہوئے نورحسین نے کہا کہ کراچی کی عوام کو اپنے اچھے اور برے کا سب پتا ہے ۔کراچی کے عوام کے غلط فیصلوں سے کراچی تباہ ہوکر کچرے کا ڈھیر بن چکاہے ۔کراچی کے عوام کو اب ہوش سے کام لینا ہوگا ۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ نے سوائے کراچی کو تباہی اور بربادی کے کچھ نہیں دیا ۔جماعت اسلامی نے اس شہر کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور کراچی کی تعمیر وترقی میں جماعت اسلامی کا اہم کردار ہے ۔بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی کی کامیابی بہت ضروری ہے جماعت اسلامی کی کامیابی سے شہر ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔وائس چیئرمین کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخاب میں ترازو کو کامیابی بنائے اور ترازو کی کامیابی سے ہی کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔