مزید خبریں

شہر کی روشنیاں بحال کرنے کیلیے ترازو کی کامیابی ناگزیر ہے،عرفان احمد

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کے جنرل سیکرٹری عرفان احمد نے یوسی 7 سہراب گوٹھ ٹاؤن کے زیر اہتمام ہادی آباد میں صادق الا سلام کی رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے سلسلے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اب وقت بہت کم ہے ہمیں تیزی سے اپنی صلاحیتوں اور وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے یوسی میں ہر ووٹر سے رابطہ کرنا ہے،عوام کے سامنے جماعت اسلامی کی خدمات اور پچھلے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے کیے گئے کام پیش کریں اور شہر کراچی کو اس کا حق دلانے کی بات کریںاورانہیں شہر قائدکی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے صرف اور صرف ترازو کو ووٹ دینے پر آمادہ کریں،ہر ووٹر تک پہنچیں اور یہ پیغام عام کریں۔ پولنگ کے دن کے لیے بھی بھر پور منصوبہ بندی کریں، چاہے کیسے بھی حالات ہوں؟ ہماری جدو جہد بھرپور اورتیز تر ہو۔ اس موقع پریوسی 7سہراب گوٹھ ٹاؤن سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین امجد نثار، نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلرجان محمد،ناظم انتخاب یوسی 7 کاشف احمد، امین بھائی ،ذیشان خلیل اوردیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔