مزید خبریں

پاک سری لنکا ٹیسٹ ،پاکستان کا پلڑا بھاری

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ گول انٹر نیشل اسٹیڈیم میںآج سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا میں ہونے والا یہ 24 واں اور کل ملاکر56 واں ٹیسٹ ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا میں ابھی تک جو 23ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 8 اور سری لنکا نے 7 جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین 8 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ کل ملاکر دونوں کے مابین جو 55 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں۔ اس میں20 پاکستان نے اور16 سری لنکا نے جیتے ہیں۔ دونوں کی درمیان19 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ ددنوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ کراچی میں دسمبر 2019 میں کھیلا گیا تھا جو مہمان ٹیم نے263 رنز سے جیتا تھا۔
پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور248.5 اوور میں 6 وکٹ پر 765 ہے جو اس نے کراچی میں فروری 2009 میں بنایا تھا۔ اسی ٹیسٹ میں سری لنکا نے155.2 اوور میں 7 وکٹ پر644 رنز بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کی تھی جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
کینڈی میں اگست 1994 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی سبھی کھلاڑی28.2 اوور میں71 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سب سے کم اسکور 90 ہے جو اس نے کولمبو میں جولائی 2009 میں36 اوور میں بنایا تھا۔
یونس خان نے760 منٹ میں568 بالوں پر27 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے کراچی میں فروری2009 میں313 رنز بنائے تھے جو پاکستان کے لئے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ سری لنکا کے لئے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ سنتھ جے سوریہ کے پاس ہے جنہوں نے اکتوبر2004 میں فیصل آباد میں490 منٹ میں348 بالوں پر33 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے253رنز بنائے تھے۔
رنگنا ہیراتھ نے کولمبو میں اگست 2014 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں33.1 اوور میں127 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کے خلاف سری لنکا کے لیے ایک اننگز میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ پاکستان کے لیے سری لنکا کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے لاہور میں مارچ 1982 میں29.3 اوور میں 58رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
رنگنا ہیراتھ نے کولمبو میں اگست 2014 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں55.2 اوور میں116 رنز دیکر 14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کے خلاف سری لنکا کے لیے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ پاکستان کے لئے سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے لاہور میں مارچ 1982 میں52.2 اوور میں116رنز دیکر 14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔