مزید خبریں

دم کے کباب

(چھ سے سات افراد کے لیے)
اجزاء:
گائے ، بکری کی بوٹی بغیر ہدی کے ایک کلو
کچا پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک پیالی
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
خشخاش پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
لیموں چار عدد
ہری مرچ چار عدد۔ (باریک کٹی ہوئی)
گھی ایک کھانے کا چمچ
تیل آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب: سب سے پہلے بوٹی کو اچھی طرح سے دھوکر ایک جگہ پھیلاکر رکھ لیں۔ کسی بھارتی چھری کے ساتھ ہلکا ہلکا کچل لیں پھر سارے مصالحے اچھی طرح لگاکر دو سے ڈھائی گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں مصالحہ ملا ہوا گوشت اور تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت کا پانی سوکھنے لگے اور گوشت گل جائے تو پکاہوا گوشت ایک لگن میں پھیلادیں۔ ایک چمچ گھی کا ڈالیں اور ہلکی آنچ پر توا رکھ کر لگن اس کے اوپر رکھ دیں پھر ڈھکن ڈھانک دیں ڈھکن کے اوپر چار پانچ دہکتے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد مزیدار بوٹی کباب تیار۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔