مزید خبریں

ملک کی محبت میں پاکستانی سب سے آگے

گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائڈ انڈی پینڈنٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ کے سرویز سے پتا چلاہے کہ پاکستان دنیا کے ان24 ممالک میں سب سے اوپر ہے جہاں کے90فیصد عوام ناصرف اپنی سرزمین سے بہت زیادہ جڑے ہونے کا کہتے ہیں بلکہ96فیصد کسی جنگ کی صورت میں ملکی دفاع کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
اس کےعلاوہ 70فیصد پاکستانی بیرون ملک اچھے مواقع ملنے کے باوجود بھی پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتے۔
24ممالک کی مجموعی اوسط کو دیکھا جائے تو ملکی سرزمین سے بہت زیادہ جڑے ہونے کا 63فیصد، جبکہ ملک کیلئے لڑنے کا صرف 45فیصد کہتے ہیں۔
اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائڈ انڈی پینڈنٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ کے سرویز سے چلا۔ جس میں دنیا کے 24ممالک کے 19ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
ملکی سرزمین سے بہت زیادہ لگاؤ رکھنے والوں میں پاکستانیوں کی شرح دیگر ممالک کی بانسبت سب سے زیادہ نظر آئی جہاں 90فیصد پاکستانیوں نے ملک سے جڑے ہونے کا کہا ۔ جبکہ 1فیصد نے کسی حد تک جڑے ہونے کا بتایا۔
8 فیصد نے کہا کے وہ ملک سے زیادہ جڑا ہو محسوس نہیں کرتے۔ 24ممالک کی مجوعی اوسط کو دیکھا جائے تو 63 فیصد نے بہت زیادہ تو 20فیصد نے کسی حد تک اپنے ملک سے جڑے ہو نے کا کہا۔ 14فیصد نے ملک سے بالکل جڑا نہ ہونے کا بتایا ۔
دیگر ممالک کو دیکھا جائے تو پاکستان کے بعد فن لینڈ میں 87فیصد، کینیڈامیں 82 فیصد، جاپان میں 78فیصد میں اپنے ملک سے سب سے زیادہ جڑے ہونے کا کہا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 70فیصد پاکستانیوں نے اچھا موقع ملنے کے باوجود بھی پاکستان نہ چھوڑنے کا کہا۔ البتہ 26 فیصد نے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
گیلپ پاکستان کے مطابق اچھا موقع ملنے پر پاکستان سے جانے کا ہر تین میں سے 01نوجوان نے ارادہ ظاہر کیا۔
سروے میں 96فیصد پاکستانیوں نے ملکی دفاع کیلئے تیار ہونے کا بھی کہا ۔جبکہ3فیصد نے اس سے انکار کیا۔
24ممالک میں ملکی دفاع کیئے تیار ہونے والوں کی شرح 45فیصد نظر آئی ۔جبکہ انکار کرنے والوں کی شرح 36فیصد تھی۔ پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ترکی میں ملکی دفاع کیلئے 85فیصد افراد نے تیار ہونے کا کہا۔ جبکہ جنگ کی صورت میں لڑنے سے انکار کرنے والوں کی سب سے زیادہ شرح نیدرلینڈز میں68فیصد اور جاپان میں 48فیصد نظر آئی۔