مزید خبریں

آپ خفیہ کیمروں کا پتہ لگا سکتے ہیں

سماج دشمن عناصر عموماً جاسوس کیمروں کو چھپانے کے لیے ایسی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں لوگ سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی شک کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر جن جگہوں پر آپ کو غور سے دیکھنا چاہیے وہ ہیں اسموک ڈیٹیکٹر، ایئر فلٹر کا سامان، کتابیں، دیوار پر لگی ہوئی کوئی بھی چیز۔ ان میں خفیہ کیمرہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ایسے کیمروں میں سبز یا سرخ ایل ای ڈی لائٹس ہوتی ہیں۔ یہ روشنیاں چمکتی رہتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں، ان کو ٹریک کرنے کے لیے، جہاں شک ہو، آپ کو اس جگہ پر مکمل طور پر اندھیرا کردینا چاہیے جس کی وجہ سے آپ کیمرے کی روشنی کو چمکتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔
گر آپ خفیہ کیمرے کا پتہ لگانا چاہتے ہیں تو موبائل بھی آپ کی بہت مدد کرسکتا ہے، خفیہ کیمروں کے اندر سے ریڈیو فریکوئنسی باہر آتی رہتی ہے تاکہ آپ انہیں آسانی سے تلاش کر سکیں۔ آپ کو بس کوئی بھی نمبر ڈائل کرنا ہے جہاں کیمرہ نصب ہونے کا شبہ ہے۔ اگر کیمرہ ہے تو ریڈیو فریکوئنسی کی وجہ سے کال میں مسئلہ ہوگا، آواز بار بار کٹنے لگے گی۔
آپ خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے کچھ ایپس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ پلے اسٹور پر آپ کو ایسی بہت سی مفت ایپس ملیں گی جو خفیہ کیمروں کو تلاش کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
اگر آپ کو ایپ کا نام نہیں معلوم تو پلے اسٹور پر جا کر آپ کو صرف Detect Hidden Camera ٹائپ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے سامنے بہت سی ایپس آئیں گی جس ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہو اسے انسٹال کریں۔ اس کے بعد ایپ کا عمل مکمل کرکے خفیہ کیمرہ تلاش کریں۔