مزید خبریں

بارش کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر

راولپنڈی/ لاہور(آن لائن) ملک بھر میں مون سون بارش کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر رہا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 3 بجے کے بجائے رات 11 بجے روانہ ہوئی۔ شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوئی، لاہور سے براستہ رائے ونڈ کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔ کراچی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک بجے کے بجائے رات 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے رات 11 بجے سیالکوٹ کیلیے روانہ ہوئی۔کراچی سے آنے والی تیزگام اور خیبر میل بدھ کی صبح راولپنڈی پہنچیں۔عید کے تینوں ایام میں ٹرینیں لیٹ ہونے پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروا دیں، ٹکٹیں ری فنڈ ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔