مزید خبریں

کراچی میں ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم۔لگتا ہے عید اسٹیشن پر ہی گزارنی پڑیگی ،مسافر

کراچی(رپورٹ، نوید فاروق+ تصاویر رضوان علی) کراچی کینٹ اسٹیشن پر بارش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے دوسرے شہر جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، کراچی سے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے، مسافروں کوگھنٹوں انتظارکرایا جارہا ہے۔ نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم نے 2 ماہ قبل ٹکٹیں بک کرائی تھیں مگر ہم صبح سے اسٹیشن آئے ہوئے ہیں اور اب تک ٹریک پر ریل گاڑی نہیں آئی یہاں پر بد ترین انتظامیہ کی نااہلی ہے پلیٹ فارم پر چھت ٹپک رہی ہیں ، واش روم گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں ، نہ پینے کا پانی ہے نہ ہی کوئی انتظام ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہماری عید ہمارے پیاروں کے ساتھ نہیں بلکہ اسٹیشن پر ہی گزارنی پڑے گی، جبکہ کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ریلوے حکام اور انتظامیہ ہمیں کوئی
معلومات نہیں دے رہی نہ ہی ٹکٹ واپس کیا جا رہا ہے بلکہ اپنے موبائلوں میں سوشل میڈیا پر مصروف ہیں، ریلوے حکام کا یہ مؤقف ہے کہ بارش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے،جھمپیر اور میٹنگ کے درمیان پاکستان ریلوے کی پٹریوں کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ ٹھٹھہ کے جھمپیر میں پہاڑیوں سے بارش کے پانی کے بہنے سے ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جس سے ریلوے ٹریک کے نیچے سے مٹی نکلگئی تھی۔ریلوے کراچی ڈویژن کی بد انتظامی کی وجہ سے اندرون ملک سے دوسے تین گھنٹے تاخیرسے کراچی پہنچنے والی مسافر ٹرینوں کو بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار کردیا گیا ہے، ریلوے کراچی ڈویژن کی ایک ٹرین کے ریک کو دوسری ٹرین میں بدلنے کی پالیسی نے رحمن بابا ایکسپریس عوامی ایکسپریس سکھر ایکسپریس اور خیبر میل کوگھنٹوں تاخیر کا شکار بنادیا ۔ جھمپیر میں بارش کے باعث متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے 3 دن بعد بھی کراچی سے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول معمول پرلانے میں ریلوے کی اعلیٰ انتظامیہ ناکام ہے۔ جمعہ کے روز بھی سات جولائی کوروانہ ہونے والی متعدد گاڑیاں جمعہ 8 جولائی کوروانہ کیا گیا جبکہ 8 جولائی کوروانہ ہونے والی گاڑیوں کے لیے ٹرین ریک موجود ہونے کے باوجود گاڑیوں کو5 سے 8 گھنٹے کی تاخیرسے کراچی سے روانہ کیا گیا۔7 جولائی کو رحمن بابا ایکسپریس کا ریک کراچی پہنچنے کے باوجود 8 جولائی کو رحمن بابا ایکسپریس کو پشاور روانگی کے لیے 8گھنٹے تاخیر کا شکارکردیا گیا۔کراچی کینٹ اسٹیشن انتظامیہ نے کراچی میں موجود رحمن بابا ایکسپریس کے ڈبوں کو دوسری گاڑی بناکر روانہ کیا جس پر مسافر منہ تکتے رہ گئے۔