مزید خبریں

پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر مشہدی انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق طاہر مشہدی کچھ عرصے سے بیمار تھے ۔طاہر مشہدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ملیر کینٹ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ طاہر مشہدی پیپلزپارٹی سے قبل ایم کیو ایم سے منسلک تھے۔