مزید خبریں

ماں پر جان لیوا حملہ کرنیوالے بیٹے نے جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 12روز قبل ماں کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والا 28سالہ نوجوان علی میمن نے مبینہ طور پر سینٹرل جیل حیدرآباد میں خودکشی کرلی، جیل ہی میں مختلف بیماریوںمیں مبتلا مزید 2ملزم دوران علاج چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق 12روز قبل 26جون کو سخی پیر تھانے کی حدود میں واقع بابا فرید پلازہ میں رہائش پزیر شبانہ کو 28سالہ بیٹے علی میمن نے نشے کی حالت میں پیسے نہ دینے پر چھریوں کے وار سے زخمی کردیا تھا جسے سخی پیر پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے عدالت کے حکم پر سینٹرل جیل بھیج دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح سینٹرل جیل حیدرآباد میں علی میمن نے پانی کی ٹنکی میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی اور سینٹرل جیل پولیس نے لاش سول اسپتال پہنچائی جہاں ورثا نے لاش وصول کرلی ہے جیل حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے ۔دوسری جانب سول اسپتال حیدرآباد میں زیرعلاج سینٹرل جیل کے قیدی دوران علاج انتقال کرگئے جن کی شناخت محمد بخش جمالی اور محمد علی سومرو کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوںقیدی کئی روز عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔