مزید خبریں

لاپتاافرادکاکمیشن بند کردیناچاہیے، آمنہ مسعودجنجوعہ

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم عرصہ درازسے کہہ رہے ہیں کہ لاپتا افراد کمیشن کو بند ہونا چاہیے اس کا کنڈکٹ ہمیں پسند نہیں ہے۔ کمیشن کے سربراہ کے کردار پر بڑے بڑے الزامات لگ چکے ہیں، طیبہ گل کے واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کے اتنے روابط تھے کہ ان کے خلاف کوئی بھی نوٹس نہیں لے رہا تھا، عدالت عظمیٰ کو بھی میں نے درخواست دی تھی انہوں نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اب جسٹس (ر)جاوید اقبال، چیئرمین نیب کے عہدے سے بھی ہٹ چکے ہیں اور حکومت بھی تبدیل ہو چکی ہے، میرے منہ سے نکلی بات کا اتنا نوٹس لیا گیا اور میں شکر گزاربھی ہوں کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طاقت کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو بھی حوصلہ دے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔