مزید خبریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 51.71ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق کراچی بندرگاہ پرمالیاتی سال 202122کراچی بندرگاہ جو کہ مسلسل آپریشنل رہتا ہے چوبیس گھنٹے درامدی و برامدی کارگو ہینڈلنگ کے حوالے سے نے امسال 51.71 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا ہے اور 2.21 ملین کنٹینرز (20 فٹ والے) ہینڈل کئے ہیں۔ پچھلے مالیاتی سال کراچی بندرگاہ پر 52.28 ملین ٹن کارگو اور 2.30 ملین کنٹینرز ہینڈل کئے تھے۔اعداد و شمار کے بریک اپ کے مطابق خشک کارگو کی مد میں درامدات و برامدات امسال 36.64 ملین ٹن رہے جبکہ پچھلے سال یہ 39.94 ملین ٹن رہے تھے۔ اسی طرح لیکویڈ کارگو کی ہینڈلنگ ہے جو کہ 22 فیصد کے اضافے سے امسال 15.07 ملین ٹن رہی جو کہ پچھلے سال فقط 12.33 ملین ٹن رہی تھی۔بریک اپ کے اعداد و شمار سے یہ بھی عیاں ہے کہ مجموعی طور پر درامدی کارگو کی ہینڈلنگ امسال 35.54 ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے سال 36.47 ملین ٹن رہی تھی۔ اسی طرح سے لیکویڈ کارگو درامدات کی ہینڈلنگ امسال 14.07 ملین ٹن رہی جو کہ پچھلے سال 19 فیصد کی کمی کے ساتھ 11.80 ملین ٹن رہی تھی۔