مزید خبریں

انڈس موٹر کا چائلڈ لائف فائونڈیشن کے ساتھ اشتراک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے چائلڈ لائف فائونڈیشن کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پی آئی ایم ایس ) کے چلڈرن ای آر ( ایمرجنسی روم ) میں زندگی بچانے والے جدید ترین طبی سازوسامان سے لیس چالڈ لائف چائلڈ لائف ریسیسیٹیشن روم قائم کرنے کے لیے 6.50 ملین روپے عطیے کئے ہیں۔ مزید برآں ریسیسیٹیشن روم رتھ فائو سول ہسپتال کراچی میں قائم ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم کے ذریعے ٹیلی میڈیسن سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔ یہ سہولت اگست2022 میں فعال ہوجائے گی۔ آئی ایم سی کے سی ایس آر اورمیڈیا مینجمنٹ کے سربراہ اسد عبد اللہ نے چائلڈ لائف فائونڈیشن، احسن ربانی کو کراچی میں فائونڈیشن کے کارپوریٹ آفس میں چیک پیش کیا۔ چائلڈ لائف ہر سال 1 ملین سے زائد بچوں کو زندگی بچانے والا علاج مفت میں فراہم کرتا ہے۔ چائلڈلائف حکومت کے ساتھ شراکت داری میں 24×7 پاکستان بھر میں 75 سے زائد پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سٹیلائٹ سینٹرز کا انتظام کرتا ہے ۔ فاؤنڈیشن کے پاس اس وقت کراچی، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر، کوئٹہ، حیدرآباد اور لاہور کے سرکاری تدریسی اسپتالوں میں 11 جدید ترین ماڈل ای آر ہیں۔ سی ای او آئی ایم سی ، علی اصغر جمالی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا’’ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں بچوں میں موت کی شرح بہت زیادہ ہے۔