مزید خبریں

ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022 کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی اب مارکیٹ میں 220 کی جگہ 210 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوگئی۔