مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 14.1ارب روپے کے سودے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 14.117 ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 16,311 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.139 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.288 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 500 کے سودوں کی مالیت 2.227 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.946 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت1.273 ارب رو پے، کاپر کے سودوں کی مالیت 481.846 ملین رو پے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 252.864ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 225.293 ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 180.379 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت52.104 ملین رو پے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 49.976ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 2لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 1.932 ملین روپے رہی۔