مزید خبریں

فواد چودھری این آر او مانگ رہے ہیں‘طلا ل چودھری

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے فواد چودھری کو کچہریوں میں وکالت نامے بیچنے والا ٹاؤٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پریس کانفرنس بشریٰ فرح بچاؤ کے نعرے ہیں، چیخیں بتا رہی ہیں کے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ فواد چودھری بشریٰ بی بی کے کہنے پر مریم نواز اور مریم اورنگزیب کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔فواد چودھری بشریٰ بی بی کے کہنے پہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں تاکہ بشریٰ بی بی سے سوال نہ کریں ۔فواد چودھری جتنا بھی بولے بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کی داستان چھپ نہیں سکتی ۔پی ٹی وی کے اربوں روپے کے ٹھیکے غیرقانونی طور پر اے آر وائے کو دینے پر جواب دو۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کی چیخیں بتا رہی ہیں کے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔کرپشن کی پیرنی نے جہلم کا ڈبو چھوڑ دیا ہے تاکہ بشری بی بی، عمران نیازی، فرح گوگی اور اپنی کرپشن سے توجہ ہٹائی جا سکے ۔پارٹیاں اور باس بدلنے والا پیسے کی خاطر جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا مریم نواز شریف اور مریم اورنگزیب کی کردار کشی کرپشن کی پیرنی کے کہنے پر کی جا رہی ہے ۔جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے بشری چورنی کی حقیقت ہر گز چھپ نہیں سکتی ۔