مزید خبریں

حیدرآباد میں بجلی کا بدترین بحران، مریضوں و بچوںکو دشواری

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں بجلی کابحران بدترین صورتحال اختیار کرگیا ، 20گھنٹے بجلی بند ہونے سے عوام بلبلا اٹھے،بجلی نہ ہونے سے اسپتالوں ، کاروباری علاقوں اور دفاتر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی، مریضوں وبچوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اتوار کی شام سے بجلی کے تعطل کا سلسلہ شروع ہو ا دوران بارش بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہی جبکہ بارش بند ہو نے کے بعد ٹرانسفارمرزاور تاروں کی مرمت کا سلسلہ شروع ہو گیا جو جمعرات کی شام تک حل نہیں ہو سکا ۔ حیسکو انتظامیہ نے بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معطل کردی تھی جواز یہ بتایا گیا کہ بجلی کی تنصیبات متاثر ہوںگی اور کھمبوں میں کرنٹ آنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔