مزید خبریں

معمولی بارش سے نکاسی آب کا نظام بیٹھ گیا،غالب غائب

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) معمولی سی بارش کو 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود حیدرآباد میں بجلی کا بحران حل نہ ہوسکا ،نکاسی و فراہمی آب کا نظام بری طرح متاثر، کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق معمولی سی بارش نے حکومتی دعوﺅں کی پول کھول دی،کئی علاقوںمیں 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود بجلی بحران حل نہ ہوسکا۔ الیکٹرونکس مارکیٹ میں 20گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی گزشتہ روز بارش کی پہلی بوندگرتے ہی بند کیے گئے حیسکوکے فیڈرز 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل بحال نہ ہوسکے ،وہی حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویژن کے کئی ٹرانسفارمرمعمولی مرمت کے نام پر بند کردے گئے ہیںجس کی وجہ سے علاقہ کی بجلی 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، شدید گرمی میں جہاں عوام پریشان حال نظر آرہے ہیں وہی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ،اسٹیشن روڈ، گول بلڈنگ، رسالہ روڈ کے علاقے میں بجلی کا تعطل موجود ہے جبکہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں تقریباً20گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی جس کے باعث کاروبار مکمل طور پر مفلوج رہا جن علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے بعد بحال ہوئی وہاں بھی معمول کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث نہ صر ف لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں بلکہ لطیف آباد یونٹ نمبر5,4,11,12,سٹی کے کئی علاقوں میں سیوریج اور برساتی پانی جمع ہے حیسکو نے شہری زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے ۔