مزید خبریں

تیئسر ٹاؤن کے تر قیاتی کام جلد مکمل کرانے کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تیئسر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئر میں شیخ فیصل نے وفد کے ہمراہ ایم ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسنین ایوب سے ملاقات کی۔ اس موقع پرایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد حماد خان، سینئر وائس چیئرمین شاہد شریف، وائس چیئرمین شاہد قریشی، وائس چیئرمین عاصم شاکر، ایڈیشنل وائس چیئرمین فہاد شیخ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ممتاز احمد، میڈیا سیکرٹری طاہر شیخ، ایڈیشنل میڈیا سیکرٹری حمزہ بشیر، ایڈیشنل ویلفیئر سیکرٹری عرفان میمن، کوآرڈی نیٹر غیاث صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔وفد نے ایم ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹرسے تیئسر ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے تر قیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرانے کی درخواست کی۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے وفد نے تیئسر ٹاؤن میں وہ تمام سیکٹرز جن پرتاحال فزیکل پوزیشن نہیںدیا گیا اس کو بھی فوری یقینی بنانے کے درخواست کی اور فیز ون جہاں فزیکل پوزیشن دی جا چکی ہے اس کی یوٹیلیٹی (بجلی، پانی) کی فراہمی کوہنگامی بنیادوں پر مہیا کرانے کی درخواست کی تاکہ میڈل کلاس فیمیلیز اور کراچی کا وہ طبقہ جو مہنگائی کے دور میں کرائے کے مکانوں سے اپنی جان چھڑا سکیں۔