مزید خبریں

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی نو منتخب کابینہ کی تقریب برداری

تائیوان/کوٹری(نمائندہ خصوصی/پرویز شیخ) گزشتہ روز چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی نو منتخب کابینہ کی تقریب برداری کا انعقاد کیا گیا۔صدر چائنیز تائیپے کے جیفری کوو، نائب صدور پاکستان، چائنا اور جاپان کے سید فخرعلی شاہ، شین سو اور مساتاکے یماناکا، ممبر ایٹ لارج فلپائن، ہانگ کانگ اور ایران کے روگ ٹنگزون، اینڈریو فین اور ہوئمن منصوری اور ایسٹ ایشیا بیس بال ڈیویلپمنٹ کمیشن تھائی لینڈ کیہیروکویامادا نے بحیثیت چیئروومین وومین بیس بال ڈیولیپمینٹ کمیشن اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔دوسری طرف نو منتخب کابینہ نے دنیا کے دیگر ممالک کے مندوبین کے ہمراہ (WBSC)ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی گانگریس میں شرکت کی۔نگریس کے اختتام پر آج (WBSC) کے انتخابات بھی منعقد ہونگے۔پاکستان پہلی مرتبہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA)کی نائب صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اس ضمن میں ایشیا اور پاکستان بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔