مزید خبریں

مٹیاری ،کیلے کے باغ سے نوجوان کی لاش برآمد

مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری کے قریب کھیبر قومی شاہراہ کے نواحی علاقے میں پولیس نے کیلے کے باغ سے 25 سالہ نوجوان شیراز ملاح کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے کھیبر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تو اسپتال میں ڈاکٹر موجودنہ تھا جس کی وجہ سے لاش بے یارومددگار گاڑی میں پڑی رہی ورثا کیاحتجاج کے بعد ڈاکٹر اسپتال پہنچا جس کے بعد لاش کاپوسٹ مارٹم کیا جارہاہے پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل دوسرے بھائی فراز ملاح کو بھی مبینہ طور قتل کرکے لاش قومی شاہراہ کے قریب پھینک دی گئی تھی دو ماہ میں دونوں سگے بھائیوں کے مبینہ قتل پر ورثا بے حال ہوگئے ہیں اور احتجاج کرکے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔