مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی امیدوار کی حمایت

پاکستان ریلوے پریم یونین نے پی پی 97کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے نامزدامیدوارعلی احمدگورایہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس امر کا اعلان کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری،صدر شیخ محمدانور،جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا کہ حلقہ کے رہائشی پریم یونین کے تمام کارکنان یک جان ہوکر علی احمد گورایہ کو کامیاب بنانے کے لیے پوری جدوجہد کریں گے۔پریم یونین کے راہنمائوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی نازک معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے۔