مزید خبریں

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ ایشیا کے نائب صدر منتخب

کوٹری(پرویز شیخ)پاکستان پہلی مرتبہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA)کی نائب صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوئے۔انہوں نے جنوبی کوریا کے امیدوار کے مقابلے میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔اس خوشی کی خبر کے ساتھ ہی پاکستان کے اسپورٹس خصوصا بیس بال حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔گزشتہ روز ان انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان کے جواں سال سپوت سید فخر علی شاہ کی نہ صرف پاکستان اور دیگر ممالک اور بالخصوص سید فخر علی شاہ کی میریوٹ ہوٹل تائی پے تائیوان میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔