مزید خبریں

مزیدار پکوان روسٹ بیف آٹھ افراد کے لیے

اجزا: گائے کا گوشت دو سے ڈھائی کلو کا ایک ٹکڑا
سفید سرکہ آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
لیموں چھ عدد
سویا ساس دو کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کلو

ترکیب: گوشت کو اچھی طرح دھو کر اوپر دیے گئے سارے مصالحہ جات گوشت میں لگا کر کانٹے سے گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ، ایک دیگچی لے کر مصالحہ لگا گوشت ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے ،ہلکی آنچ میں ڈھکن ڈھانک کر پکنے دیں ، جب پانی خشک ہو جائے تو چھری لگا کر دیکھیں کہ گوشت گل گیا کہ نہیں ، اگر کم گلا ہوتو پھر سے پانی ڈال دیں ، جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو ایک کھانے کا چمچ سویا ساس اور ڈال دیں ، مزیدار بیف روسٹ تیار