مزید خبریں

فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح تلونڈی میں ضلعی صدر رائے اکرم خاں کھرل نے کیا۔اس موقع پرماسٹر شکیل احمد،میاں افتخارعلی اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔اہل علاقہ نے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کرنے پرالخدمت کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان بھرمیں لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے جوقابل ستائش عمل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر رائے اکرم خاں کھرل نے کہاکہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے روزانہ سیکڑوں اہلِ علاقہ کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔الخدمت صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔اب تک ملک بھر میں 13783صاف پانی کے منصوبے مکمل کیے گئے جن سے روزانہ 32لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور علاقہ مکینوں کی خواہش پر یہ منصوبہ لگایا گیا ہے،فیصل آبادمیں اس وقت بیسوںفلٹریشن پلانٹس نصب کیے جاچکے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میں بڑھ چڑ ھ کر خدمت خلق کا کام کیا ہے اور کورونا کے دوران بھی ملک بھر میں کام کرنے والی 160 این جی اوز میں الخدمت سرفہرست رہی۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے صاف پانی پروگرام سے روزانہ کی بنیاد پر 2.8 ملین افراد مستفید ہوتے ہیں، آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں آلودہ پانی کے نقصانات اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔