مزید خبریں

بلدیاتی مسائل کے حل کیلیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ،زبیرحفیظ

سکھر( رپورٹ : آصف خان ) امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ و بلدیاتی الیکشن میںجماعت اسلامی کی جانب سے نامزد امیدواران نمائندگان نے سکھر کی تعمیر و ترقی اور شہری بلدیاتی مسائل کے حل کیلیے اپنی بھر پور جدو جہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جماعت اسلامی سکھر کے تحت بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کا ایک اجلاس دفتر جماعت اسلامی مہران مرکزسکھر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کی، اس موقع پر ممتاز تاجر رہنما، سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے صدر حاجی جاوید میمن نے خصوصی شرکت کی جبکہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے نامزد امیدواران برائے چیئر مین وائس چیئر مین وارڈ کونسلرز سمیت شہر بھر کے امیدوار نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، شرکا اجلاس میں امیدواران چیئر مین یو سی 2 عبدالباری انصاری، زکریا میمن، منصور شیخ،معراج خان، ادریس میمن، احسان حفیظ شیخ، عزیر غازی، روشن تنیو، اسداللہ تنیو، سرفراز صدیقی ، سہیل قریشی، بلال انصاری، ڈاکٹر عبدالمجید میمن، عبدالستار اخوان،تیمور شیخ اور پروفیسر ابو ظفرسمیت دیگر شامل تھے، امیر جماعت اسلامی سکھر زبیرحفیظ شیخ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمراںجماعت پیپلز پارٹی نے دھاندلیوں کے ریکارڈ توڑ دیے، قبل از انتخابات ہی دھاندلیوں جانبدارانہ کارروائیوںکا آغاز کر دیا گیا تھا، آر اوز کے ذریعے کاغذات نامزد مسترد کرائے گئے، سرکاری مشینری وسائل کا استعمال کیا گیا، جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں سمیت دیگر مخالف امیدواروںکو پلاننگ کیساتھ ہرایا گیا ، اس کے باوجود کہ حکمران جماعت جو 1970ء سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے اسی کارکردگی کا ووٹ نہیںملا ، اور تمام یو سیز میں برائے نام ووٹنگ ٹرن آؤٹ رہا اور پی پی کے کامیاب قرار ٹہرائے گئے امیدواروں کو برائے نام ووٹ ہی ملا، جو حکمراںجماعت پر شہریوں کے عدم اعتماد کا اظہار ہے، انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی سکھر شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی اور شہر کی بہتری کیلیے بھرپور جدوجہد کرے گی ، انہوں نے نام نہاد بلدیاتی الیکشن کو مسترد قرار دیا جانے اور از سر نو الیکشن کرائے جانے کے مطالبات بھی کیے۔