مزید خبریں

عوام 24 جولائی کوسیاسی بازیگروں کوگھر روانہ کردیں

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کی تباہی کے ذمے داروں کو عوام 24جولائی کو اپنے ضمیر کافیصلہ دیتے ہو ئے انہیں مسترد کر کے وارڈ نمبر 17کی تر قی و خوشحالی کے لیے آزاد امیدوار سر ور سومرو کو کامیاب کرا کر سیاسی بازی گروں کو گھر روانہ کریں گے وارڈ نمبر 17کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کی خوشحالی اور علاقے کی تر قی کے لیے 24جولائی کو بکری کے نشان پر ٹھپہ لگا کامیاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 17کے آزاد امید وار سرور سومرو نے سومرا برادی کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے وارڈ نمبر 17میں سب سے بڑا ووٹ سومرا برادری کا اور اس کے علاوہ وارڈ نمبر 17میں رہنے والے تمام زبان بولنے والوں کی حمایت بھی حاصل ہے آج سومرا برادی مکمل طور پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہ ہے وارڈ کے تمام افراد کی دہلیز تک جائوں گا ووٹ عوام کی امانت ہو گی اور کامیابی حاصل کر نے کے بعد وارڈ کے درینہ مسائل کو حل کر نے کے لیے اپنے ووٹر کے تعاون سے حل کروںگا ماضی میں بھی ہم نے مد مقابل امیدواروں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہم بھاگنے والے نہیں اور نہ ہی کامیابی حاصل کر کے اپنا گھر جھوڑ کر جانے والے ہیں میر ا مرنا اور جینا وارڈ کے لوگوں کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا سیاسی میدان میں ہار جیت مقد ر کا کھیل ہے اور میں اپنے اللہ کی ذات سے پر امید ہوں کہ اللہ غیبی مدد سے ہماری مدد کر ے گا اور 24جولائی کا طلوع ہو نے والا سورج ہماری کامیابی لیکر طلوع ہو گا۔