مزید خبریں

ڈی سی میرپورخاص کا بارش سے مختلف علاقوں کا دورہ

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ممکنہ برساتوں سے قبل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے شہریوں کی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فوری طور پر متعلقہ افسران اور عملے کو طلب کرکے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 5جولائی تک بارشوں کی پشنگوئی کر رکھی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر موجود ہے،قریشی پمپ سیٹلائٹ ٹائون کے قریب گزشتہ روز ایک مال بردار ٹرک سڑک میں دھنس کر کلٹی ہوگیا تھا جس سے سیوریج کی لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کی شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو شکایات کی گئی تھیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ صفدر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ریواچند گارڈن، مین جرواری روڈ،قریشی پمپ سمیت دیگر مقامات کا دور ہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی انہوں نے فوری طور پر بلدیاتی عملے کو طلب کروایا اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کیے جبکہ قریشی پمپ کے قریب ٹوٹنے والی لائن کی درستگی کے لیے بھی احکامات جاری کیے جس کے بعد بلدیاتی عملے کی جانب سے کام شروع کردیا گیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ممکنہ برساتوں سے قبل شہریوں کی شکایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں صورتحال خراب تھی وہاں فوری طور پر کام کروایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ برساتوں میں شہریوں کا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔