مزید خبریں

جیکب آباد:نادرا آفس کی منتقلی اور مہنگائی کیخلاف عام انسان تحریک کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)عام انسان تحریک کی جانب سے نادرا آفس شہر سے باہر منتقل کرنے اور مہنگائی کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر عابد سندھی ،محمد حسن ٹالانی ،آفتاب سومرو، قدیر احمد ،نبی بخش مائری ،عامر مغیری ،زین شیخ کی قیادت میں جلوس نکالا گیا مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے اور نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس شہر سے باہر منتقل کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس سے آئے روز روڈ حادثات کا ہونا عام ہو چکا ہے ،دراصل یہ عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے فیصلہ واپس لیا جائے اور نادرا آفس شہر میں قائم کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت ملے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کے خلاف احتجاج صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کیا اب یہ اتحادی حکومت مہنگائی کے بجلیاں گر اکر عوام کی چیخیں نکال رہے ہیں موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھائے اور منافع خوروںکے خلاف کارروائی کرے۔