مزید خبریں

ٹنڈو جام: سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کا ڈائریکٹر جنرل کیخلاف احتجاج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے کے زرعی سائندانوں کی تنظیم سندھ ایگریکلچرل ریسرچ سائنسٹسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سندھ نور محمد بلوچ کے خلاف تنظیم کے صدر حفیظ اللہ ببر جنرل سیکرٹری واجد ھسبانی ارم تھیبواور غلام مرتضی چنا کی قیادت میں ریلی نکالی جس نے ڈائریکٹر جنرل کے آفس کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا گھیرائو کیا ۔اس موقع پر انہوںنے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے پر الزام لگایا کہ ڈائریکٹر جنرل نے زرعی ماہر ارم تھیبو سے بد تمیزی کی اور ان سے 80 ہزار روپے بھتا طلب کیا انھوں نے جب دینے سے انکار کیا تو سخت نتائج کی دھمکی دی اور بدتمیزی کی۔انہوں نے کہا اس وقت بجائے تحقیقات کے تحقیقاتی فنڈ میں سے رشوت طلب کی جاتی ہے اور موجود ڈائریکٹر نے کرپشن کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں جب اس پر احتجاج کیا جاتا ہے تو کہتے میں رقم اوپر بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا ارادے کے تمام سربراہوں سے کہا جاتا ہے وہ اپنے بجٹ میں سے رقم کاٹ کر انھیں دیں جس کی وجہ سے تحقیقاتی کام بری متاثر ہورہے ہیں جب کہ کرپشن کے ریکارڑ بن رہے ہیں۔