مزید خبریں

لسبیلہ ،موچکو پولیس کی اہم کارروائی ملزم منشیات سمیت گرفتار

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی خصوصی ہدایت پر موچکو پولیس چیک پوسٹ کی اہم کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ملزم گرفتار مزید تفتیش جاری۔ موچکو چیک پوسٹ کے انچارج حاجی محمد ایوب میرانی نے اپنے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ صدام نامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے دو کلو خطر ناک نشہ آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا موچکو چیک پوسٹ کے انچارج حاجی محمد ایوب میرانی کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ منشیات کوئٹہ سے کراچی لیکر جا رہا تھا اور چیک پوسٹ کو پیدل کراس کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔